اردو

urdu

ETV Bharat / state

مثبت کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں میں مزید علیحدہ وارڈز

جموں و کشمیر میں آئے روز کووڈ 19 متاثرین میں اضافے سے حکومت کو مزید ہسپتال درکار ہے، جس کے لیے موجودہ ہسپتالوں میں دیگر مریضوں کے وارڈز کووڈ وارڈز میں تبدیل کئے جا رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں آئے روز کووڈ 19 مصدقہ افراد میں اضافے
جموں و کشمیر میں آئے روز کووڈ 19 مصدقہ افراد میں اضافے

By

Published : Apr 11, 2020, 4:43 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ ہسپتال کا گراؤنڈ فلور کووڈ وارڈز میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ وہاں داخل کئے گئے مریضوں کو دوسرے فلور میں منتقل کیا جائے گا۔

کورونا وائرس: مثبت کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں میں مزید علیحدہ وارڈز

انہوں نے کہا کہ گراونڈ فلور میں اس صورتحال کیلئے مرمت کی جارہی ہے، جس میں طبی عملے اور کووڈ مریضوں کے داخلے کیلئے علیحدہ راستہ بنایا جارہا ہے۔

طبی عملے کیلئے درکار حفاظتی کٹز کی کمی کے شکایات کے متعلق انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے طبی عملے میں درجہ بندی کے مطابق حفاظتی کٹز فراہم کئے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس: مثبت کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں میں مزید علیحدہ وارڈز

انکا کہنا تھا کہ جو طبی عملہ کووڈ 19 وارڈز میں تعینات ہے انکو خصوصی حفاظتی کٹز دیے جا رہے ہیں، اور جو عام مریضوں کے علاج و معالجہ پر مامور ہے انکو الگ مساسکز اور اپرن دئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 مثبت کیسز کی تعداد 207 پہنچ گئے ہیں جبکہ 46 ہزار سے زائد افراد نگہداشت میں رکھے گئے ہیں۔اس وبا کو پھیلاؤ سے روکنے کیلئے گزشتہ 23 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس دوران لوگ گھروں میں ہی محدود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details