اردو

urdu

By

Published : Dec 14, 2020, 5:23 PM IST

ETV Bharat / state

کشمیر: درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Kashmir: Temperature below freezing point
کشمیر: درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

ان دنوں وادیِ کشمیر میں موسم سرد ترین ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا جارہا ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 7.6ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 3.2ڈگری، جبکہ کوکرناگ میں منفی 2.3ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.1ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں 20دسمبر تک موسم خشک رہنے اور رات کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کیے جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات نے جموں صوبے کے پونچھ، رامبن، ڈوڈہ، کشتواڑ اور کشمیر صوبے کے گاندربل، کپوارہ اور بارہمولہ کے بالائی علاقوں میں برفانی تودوں کے گر آنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details