اردو

urdu

ETV Bharat / state

حاملہ خواتین کے لیے خصوصی سہولیات کا انتظام

سرینگر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اعلان کیا ہے کہ حاملہ خواتین اور ماں بننے کے بعد خواتین کو طبی معائنے کے لیے ایمبولینس سروس اور نوزائیدہ بچوں کے لیے لباس اور غذاء کے ساتھ مفت کٹس بھی فراہم کئے جائیں گے۔

حاملہ خواتین کے لیے خصوصی سہولیات کا عندیہ
حاملہ خواتین کے لیے خصوصی سہولیات کا عندیہ

By

Published : Apr 17, 2020, 9:43 AM IST

سرینگر انتظامیہ نے ایک ایسا طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے تحت حاملہ خواتین جو ماں بننے والی ہوں ان کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس اقدام کے تحت حاملہ خواتین کو ضرورت کے مطابق طبی امداد فراہم کی جائے گی اور ان کی زچگی کے مراحل تک با آسانی پہنچانے کی غرض سے ان سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔

انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز سرینگر کے دفتر سے ضلع میں حاملہ خواتین کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرینگر نے اس حوالے سےایک جامعہ منصوبہ تیار کیا ہےجس کے تحت ایسی تمام خواتین کو جب تک ضرورت ہو یہ سہولت فراہم کی جائیں گی۔

ایسی خواتین کو طبی معائنے کے لیے مقررہ تاریخوں پر ایمبولینس سروس فراہم کرنے کے علاوہ ماں بننے سے قبل انہیں ملٹی آئٹم کٹس بھی فراہم کئے جائیں گے جس میں ماؤں کے لیے لباس اور دیگر ضروری اشیاء اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے بھی مختلف چیزیں شامل ہوں گی۔

آئی سی ڈی ایس اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرینگر نے مل کر ایسی تمام خواتین کو فراہم کی جانے والی ہزاروں کٹس کو ان اشیا کے ساتھ تیار کیا ہے۔

اس سروس کے لیے ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہیں جس پہ کال کرکے ان سہولیات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔یہ قدم کووڑ 19 کے پھیلاؤ اور اس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرینگر کے چیئرمین بھی ہیں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں حاملہ خواتین اور متوقع ماں بننے والی خواتین کو ان دنوں خصوصی تعاون کی ضرورت ہے اس ضمن میں یہ قدم اس کی ایک مثال ہے اور اس میں ایک انتظامیہ کی ایک کوشش ہے جس کے تحت ایسی خواتین کو سہولیات پہنچائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details