اردو

urdu

ETV Bharat / state

Flights cancelled as Kashmir gets snowfall کشمیر: فضائی ٹریفک متاثر، قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے پرہیز کی ہدایات - تمام پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر ہوائی اڈے پر فی الوقت صبح کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ دو پروازوں کو موخر کیا گیا ہے۔Flights cancelled as Kashmir gets snowfall

کشمیر: فضائی ٹریفک متاثر، قومی شاہراہ پر سفر کرنے
کشمیر: فضائی ٹریفک متاثر، قومی شاہراہ پر سفر کرنے

By

Published : Jan 5, 2022, 12:30 PM IST

خراب موسمی حالات کے پیش نظر سرینگر ہوائی اڈے پر آج بھی صبح کی تمام پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہےFlights cancelled as Kashmir gets snowfall۔

ادھر حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتیاط کریں۔

بتادیں کہ وادی کا ملک کے ساتھ گذشتہ روز یعنی منگل کو بھی خراب موسمی حالات کی وجہ سے فضائی رابطہ منقطع رہا تھاKashmir snowfall puts flights on hold۔

ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر ہوائی اڈے پر فی الوقت صبح کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ دو پروازوں کو موخر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روشنی میں بہتری واقع ہوتے ہی فضائی ٹرانسپورٹ کو بحال کیا جائے گا۔

دریں اثنا برف باری کے پیش نظر حکام نے لوگوں سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے Instructions to Avoid Travel on National Highway۔

ضلع مجسٹریٹ رام بن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرینگر – جموں قومی شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکوں پر چلنے پھرنے سے پرہیز کریں۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں منگل کی شام سے ہی رک رک کر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے بالائی علاقوں میں جہاں بجلی کا نظام درہم وبرہم ہوگیا ہے وہیں کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Snowfall & Rains Disrupt Normal Life In J&K: کشمیر میں برفباری اور بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں آٹھ جنوری تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہ سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details