جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے میئر کے انتخابات کو دسمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔
یہ انتخابات 16 ستمبر کو ہونے والے تھے۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہا کہ سرینگر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے یہ انتخابات دسمبر تک ملتوی کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ دیہی ترقی و مکانات کے پرنسپل سیکریٹری ہردیش کمار نے اس ضمن میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ایس ایم سی میں میئر کے انتخابات 16 ستمبر کو منعقد نہیں ہو سکتے ہیں کیونکہ کووڈ 19 کے چلتے سرینگر انتظامیہ نے 96 بستیوں کو 'مائیکرو کنٹینمینٹ زون' قرار دے کر وہاں سخت بندشیں نافذ کی ہیں۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'اس صورتحال کے دوران میئر کے انتخابات میں مزید تین ماہ کی توسیع کر کے اسے دسمبر تک بڑھا دیے گئے ہیں۔