سرینگر (جموں کشمیر) :موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔ یکم نومبر سے میونسپل حدود میں آنے والے اسکولوں کا وقت صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک رکھا گیا ہے۔ جبکہ میونسپل حدود کے باہر آنے والے اسکولوں میں یہ اوقات کار ساڑھے10 بے سے سپہر ساڑھے 3 بجے تک رہے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکڑ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کو باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ منگل کے روز جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے سبھی اسکولوں میں کلاسز صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے ہوا کرے گا۔ وہیں میونسپل حدود کے باہر کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں کلاسز صبح ساڑھے 10 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک رہے گا۔ ایسے میں کل یعنی یکم نومبر سے سبھی اسکول نئے اوقات کار کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔