جموں وکشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 444 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 84 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 21416 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 396 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 206 اور کشمیر سے 238 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 62، بارہمولہ 7، کولگام 4، شوپیاں 22، اننت ناگ 28، کپواڑہ 10، پلوامہ 62، بڈگام 6، بانڈی پورہ 24، گاندربل 13، جموں 65، کٹھوعہ 5، راجوری 18، ادھم پور 69، رامبن 13، سامبا 8، پونچھ 16، کشتواڑ 2، ڈوڈہ میں3 اور ریاسی میں 7 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 5153 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 1931، کلگام 1512، شوپیان 1468، اننت ناگ 1339، پلوامہ 1600، کپواڑہ 1108، بڈگام 1297، بانڈی پورہ 779، اور گاندربل میں 434 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1187، راجوری 709، رامبن 550، کٹھوعہ 535، ادھم پور 541، سامبا 438، ڈوڈہ 291، پونچھ 234، ریاسی 163 اور کشتواڑ میں 147 کیسز ہیں۔