اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amid Heavy Deployment, ‘Interim Prez’ Took Over KPC: سخت سیکورٹی حصار میں ایوان صحافت پر قبضہ - کشمیر ایوان صحافت پر قبضہ

سینئر صحافی محمد سلیم پنڈت نے چند دیگر صحافیوں کے ہمراہ سخت سیکورٹی حصار کے بیچ ڈرامائی انداز میں ہفتہ کے روز سرینگر کے ایوان صحافت (کشمیر پریس کلب) کی عبوری انتظامیہ Amid heavy deployment, ‘Interim Prez’ Took Over KPC تشکیل دیتے ہوئے خود کو صدر، ذوالفقار ماجد کو جنرل سیکریٹری اور ارشد رسول کو خزانچی نامز کیا۔

سخت سیکورٹی حصار میں ایوان صحافت پر قبضہ
سخت سیکورٹی حصار میں ایوان صحافت پر قبضہ

By

Published : Jan 15, 2022, 8:20 PM IST

ڈرامائی انداز اور سخت سیکورٹی حصار کے بیچ سینئر صحافی محمد سلیم پنڈت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایوان صحافت Salim Pandit Took Over KPC (کشمیر پریس کلب) کی انتظامیہ اپنی تحویل میں لے لی۔

سخت سیکورٹی حصار میں ایوان صحافت پر قبضہ

محمد سلیم پنڈت Salim Pandit Took Over KPC نے بحیثیت ’عبوری صدر‘ کشمیر پریس کلب کی انتظامیہ تشکیل Kashmir Press Club Coup دیتے ہوئے ذوالفقار ماجد کو جنرل سیکریٹری جبکہ ارشد رسول کو خزانچی مقرر کیا۔

ہفتہ کو ایوان صحافت کی ’عبوری انتظامیہ‘ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سلیم پنڈت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے پریس کلب کی صدارت اس لیے اپنی تحویل میں لے لیا تاکہ ایوان صحافت کے روز مرہ کے کام کاج نبھائے جا سکیں، صحافیوں کے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔‘‘

سلیم پنڈت نے مزید کہا: ’’کسی کو ایسا نہیں لگنا چاہئے کہ پریس کلب پر جبری قبضہ کیا گیا ہے اصل میں جب انتخابات میں تاخیر کی گئی تو ہم یہ اقدام اٹھانے کے لیے مجبور ہو گئے، دیگر صحافی شانہ بہ شانہ ہمارے ساتھ ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’ہمارا مقصد پریس کلب کی بہبودی اور بہتری ہے، جس کے بعد ہی انتخابات منعقد کیے جائیں گے، تب تک ہم صحافیوں سے وقت اور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ عبوری انتظامیہ میں صرف تین ممبران ہیں جبکہ دیگر مسائل کے لیے علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔‘‘

وہیں جب اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے پریس کلب کی سابق انتظامیہ کے ممبران سے رابطہ قائم کرنے اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی تاہم انکے ساتھ رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:کشمیر ایوان صحافت کا پہلا الیکشن

واضح رہے کہ چند روز قبل کلب کی جانب سے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ تقریباً 6 مہینے کی تاخیر کے بعد کشمیر پریس کلب (کے پی سی) کے انتخابات آئندہ مہینے کی 15 تاریخ کو منعقد کیے جائے گے۔ جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے کلب کی دوبارہ رجسٹریشن کو اگلے احکامات تک ملتوی کر دیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ ’’ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کی طرف سے موصول ہونے والے ایک حکم کے مطابق کشمیر پرس کلب کی انتظامی باڈی کے ارکان کی ویریفیکیشن محکمہ پولیس کے پاس رکی پڑی ہے جس کی وجہ سے پریس کلب کی دوبارہ رجسٹریشن کو اگلے احکامات تک منسوخ کیا گیا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details