جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سرینگر کے جہانگیر چوک میں محرم کے جلوس کی عکس بندی کے دوران صحافیوں کو عتاب کا شکار بنائے جانے کی کشمیر پریس کلب نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کارروائی کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔
کشمیر پریس کلب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’پولیس کا صحافیوں کو بلا جواز پیٹنا کیا معنی رکھتا ہے، جب صحافی محرم کے جلوس کی عکس بندی کرکے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہوں؟‘‘
اس کارروائی پر پریس کلب نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے جنہوں نے میڈیا کے افراد پر لاٹھی چارج کرکے انہیں اپنے غیظ و غضب کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی