سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے سبکدوش پولیس و فوجی آفیسران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مفروضوں پر مبنی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔
Kokernag Encounter سبکدوش پولیس اور فوجی آفیسران مضروضوں پر مبنی قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں،اے ڈی جی پی
کوگرناگ کے گڈول علاقہ میں عسکریت مخالف آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے ۔ اس انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
Published : Sep 16, 2023, 3:27 PM IST
مزید پڑھیں:Anantnag encounter 4th day جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں چوتھے دن بھی انکاونٹر جاری
بتادیں کہ گڈول علاقہ ایک جنگلاتی علاقہ ہے۔ مذکورہ گاؤں گھنے جنگلات سے گھری ایک اونچی پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ذرائع کے مطابق اُسی پہاڑی میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ موجود ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ پہاڑی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور مشکوک مقام پر لگاتار گولہ باری کی جارہی ہے۔اس آپریشن میں فوج کے اضافہ دستے قائم کئے گئے ہیں اور پہاڑوں پر چھڑنے کی مہارت رکھنے والے ماؤنٹین کلیمبرس فورس کی بھی مدد طلب کی گئی۔عسکریت پسندوں پر نظر رکھنے اور ان کا سراغ لگانے کے لئے ڈرون اور چاپرس کا استعمال بھی عمل میں لایا گیا ہے۔