اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے'

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور حالات خوشگوار ہیں۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

By

Published : Nov 7, 2020, 9:41 PM IST

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'جو لوگ کشمیر کی ترقی نہیں چاہتے وہ تلملا اٹھے ہیں'

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

تفصیلات کے مطابق مختار عباس نقوی نے آج پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کشمیر کی فلاح و بہبود نہیں چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 370 اور 35 اے حذف کئے جانے سے تلملائے ہوئے ہیں ایسے میں کشمیر میں صورتحال خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور حالات خوشگوار ہیں۔ بہار الیکشن میں بی جے پی کے الیکشن مہم کی ستائش کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ بی جے پی اور نتیش کمار ایک مرتبہ پھر بہار پر حکمرانی کرنے کو تیار ہے۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کا ڈی ڈی سی انتخابات متحدہ طور پر لڑنے کا فیصلہ


مرکزی وزیر نے کہا کہ عوام میں بی جے پی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ بہار بھی بی جے پی کے ہی زیر اثر رہے گا۔

مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'کشمیر کی فلاح نہ چاہنے والے لیڈران دماغی دیوالیہ پن کا شکار ہوگئے ہیں اس لیے وہ کشمیر کی ترقی کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ 370 ہٹانے کے بعد کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہر کوئی یہاں بود و باش اختیار کرسکتا ہے'۔

اس سے قبل صرف کشمیریوں کو ہی یہاں رہنے کی اجازت تھی اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے جو ایک خوش آئند تبدیلی ہے اور اس کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details