جموں و کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ 27 اپریل تک 4 جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی برقرار رکھی جائے گی-
دنیا میں دہشت پھیلانے والی مہلک کورونا وائرس جموں و کشمیر میں تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران 4 جی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کے دنیا کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر جاری لاک ڈان کے دوران 4 جی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے تناظر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے سے متعلق درخواست پر جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔ جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کے دوران جموں و کشمیر کے سرکاری وکیل کو ای میل کے ذریعے نوٹس جاری کیا اور ایک ہفتے کے اندر اندر جواب دینے کو کہا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر جموں و کشمیر میں 4 جی نیٹ ورک شروع کیے جانے کی ضرورت ہے، جبکہ حکومت وہاں 2 جی نیٹ ورک ہی فراہم کر رہی ہے۔