قابل ذکر ہے کی 31 اکتوبر کو ریاست کو دو خطوں میں تبدیل کیے جانے کے بعد یہ انتظامیہ کے لیے لازمی ہو گیا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے نئے خصوصی جانوروں اور پرندوں کا اعلان کیا جائے۔
جموں و کشمیر کو مرکز کے زیرانتظام علاقہ قرار دینے سے قبل 'ہانگل' اور 'کالی گردن والا بگلا' جموں و کشمیر کے ریاستی جانور اور پرندے تھے۔ یہ دونوں نایاب جانور صرف وادی میں پائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کو یہ خاص درجہ حاصل تھا۔
کیمرے کے سامنے نہ آنے کی شرط پر انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہر ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اپنے اپنے نشان ہوتے ہیں۔ ان نشانیوں میں پرندے اور جانور بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ نشان خطے کی پہچان ہوتے ہیں اس لیے اب جموں و کشمیر اور لداخ کے لیے الگ الگ جانور اور پرندے کا انتخاب کرنا ضروری ہے اور اس ضمن میں عنقریب ہی کام شروع ہونا متوقع ہے۔'
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان (جانوروں اور پرندوں) کا انتخاب خطے سے ہی کیا جاتا ہے لیکن اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ یہ جانور ریاست کی پہچان اور خصوصیات بخوبی بیان کرتے ہوں