سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز سرینگر کے تاریخی لال چوک سے سی آر پی ایف کی 50 خواتین بائیک ریڈرز کو جھنڈی دیکھا کر گجرات کے لیے روانہ کیا۔ یہ بائیک ریڈرز تقریباً 2144 کیلومیٹر، 15 ریاست اور دو مرکزی زیر انتظام خطوں سے گزر کر رواں مہینے کی 31 تاریخ یعنی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کے روز گجرات کے ایکتا نگار (کیویڈیو) پہنچے گے۔ اسی ریلی کے تحت کچھ ریڈرز کینیا کماری اور شیلانگ سے پانچ اکتوبر کو گجرات کے لیے روانہ ہونگی۔
اس موقعے پر اپنے خطاب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ ناری شکتی کو با اختیار بنانا اور ان کو تمام حقوق فراہم کرنا جموں و کشمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناری شکتی جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ " سی آر پی ایف خواتین بائیک ریلی، خواتین کی طاقت کی مثال ہے، ان کے خود اعتمادی کی بھی علامت ہے اور آج وہ مختلف شعبوں میں ہمت، عزم اور لگن کے ساتھ کئی سنگ میل عبور کر رہی ہیں۔ ناری شکتی کو بااختیار بنانا اور مکمل حقوق جموں و کشمیر انتظامیہ کا عزم اور اولین ترجیح ہے۔"
"ہماری بیٹیاں تعلیمی، تحقیق، اختراع اور کاروباری شعبے میں ایک پرجوش معاشرے کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ ناری شکتی جموں و کشمیر کی ترقیاتی سفر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور وہ وکست بھارت کے لئے بھی بہت زیادہ تعاون کر رہے ہیں۔ یہ ناری شکتی ہے جو مستقبل میں انسانی وقار اور سماجی مساوات کو یقینی بنائے گی۔"
اس تقریب کے دوران سی آر پی ایف کی خواتین نے کامبیٹ اور بگپائپر بانڈ کے نمونے بھی پیش کیے۔ وہیں سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل (سرینگر سیکٹر) اجے کمار یادو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "جیسا کی آپ کو پتہ ہے کہ یہ آزادی کے امرت کال میں یہ سال ناری شکتی کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ خواتین کا یہاں سے بائیک پر روانہ ہونے سے خواتین کی طاقت کو دیکھتا ہے۔ یہ مرکزی کی جانب سے خواتین کی بہبودی کے لیے جاری کی گئی اسکیموں کو عوام تک پہنچانا کا بھی مقصد ہے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "یہ نئے کشمیر کی شروعات ہے اور آنے والا وقت یہاں اچھا ہی ہوگا۔ لال چوک کے تاریخی جگہ ہے۔ لال چوک کے ساتھ کشمیر کی کئی اچھی بری یادیں جڑی ہوئی ہے۔ اچھے وقت میں، اچھی چیز کی شروعات کے لیے لال چوک ہی ہمیں بہتر جگہ لگی۔"
انہوں نے بائیک ریلی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر سے 50 خواتین نے آج اپنی 2144 کیلومیٹر کے سفر کی شروعات کی ہے۔ اس کے علاوہ شیلنگ اور کینیا کماری سے بھی 25 - 25 میٹر 50- 50 خواتین اپنے سفر کی شروعات پانچ اکتوبر کو کریں گی۔ جس سے 150 خواتین 10 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کی ایکتا نگار (گجرات) 31 اکتوبر کو پہنچے گی۔"