'کشمیر سیاحوں کے لئے محفوظ ترین جگہ ہے اور یہاں کسی کو کوئی خطرہ نہیں، کشمیر پوری دنیا میں سیاحوں کے لئے محفوظ ترین جگہوں میں شمار ہوتا ہے اس لئے ملک اور بیرون ملک کے عوام کو بنا کسی خوف و ڈر کے کشمیر آنا چاہئے اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہئے'۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 'سیفٹی کلچر، انرجی کنزرویشن کنکلیو' سے صدارتی خطبے کے دوران کیا۔
قومی سطح کا یہ دو روزہ کنکلیو جمعے کو سونہ مرگ کے ایک ہوٹل میں شروع ہوا اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کی اور انڈسٹریز سیکٹر میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں گرین ٹیک ڈائریکٹر ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔
اس تقریب میں ملک بھر کی انڈسٹریز سے وابستہ 150 ڈیلی گیٹوں نے شرکت کی جبکہ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے کنگن میاں الطاف احمد بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: