سرینگر:سرینگر میں اپنی نوعیت کی پہلے بیکری ،فوڈ اینڈ ہاسپیٹلیٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ اس تین روزہ تجارتی نمائش میں بیکری، کنفیکشنری اور فوڈ پروسیسنگ مشنری بنانے والی ملک کی نامور کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جب کہ ایکسپو میں کنفیکشنری اور بیکری بنانے کے استعمال میں لائی جانے والی جدید اور اعلی مشینوں کے تقریبا 50 الگ الگ اسٹال لگائیں گئے ہیں۔Bakery Food Processing Machinery Exhibition in Srinagar
تین روز تک جاری رہنے والے اس بیکری، فوڈ اینڈ ہاسپیلٹی ایکسپو کا افتتاح صوبائی کمشنر پی کے پولے نے کیا۔ نمائش کے پہلے روز جہاں بیکری اور فوڈ پروسیسنگ سے وابستہ بڑے صنعت کار موجود تھے۔ وہیں کے سی سی آئی اور دیگر تجارتی انجمنوں کے عہدیداران نے بھی اس میں شرکت کی۔Div Comm Kashmir PK Pole
Bakery Food Processing Machinery Exhibition: کشمیر میں اپنی نوعیت کے پہلے بیکری، فوڈ اینڈ ہاسپیلٹی ایکسپو کا انعقاد - KCCI PRESIDENT
سرینگر میں پہلی بار تین روز تک جاری رہنے والے بیکری، فوڈ اینڈ ہاسپیلٹی ایکسپو کا افتتاح صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کیا۔ نمائش کے پہلے روز جہاں بیکری اور فوڈ پروسیسنگ سے وابستہ بڑے صنعت کار موجود تھے. وہیں کے سی سی آئی اور دیگر تجارتی انجمنوں کے عہدیداران نے بھی اس میں شرکت کی۔ Bakery Food Processing Machinery Exhibition
مزید پڑھیں:خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سرینگر میں نمائش کا اہتمام
گذشتہ چند برسوں کے دوران وادی کشمیر میں بیکری کا کاروباری نہ صرف چھوٹے بلکہ بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے، وہیں اس کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے نئے انٹرپرنیوز بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں اس طرح کی نمائش سے وہ بھی نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری حاصل کر کے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق اس ایکسپو کا انعقاد اگرچہ چند برس پہلے عمل میں لایا جانا تھا لیکن کووڈ کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوپایا تھا۔Bakery Business in Kashmir