اردو

urdu

ETV Bharat / state

Autumn In Kashmir کشمیر میں موسم خزاں کے نرالے رنگ - موسم خزان چنار باغات

کشمیر میں خزاں کا موسم کافی خوشگوار ہوتا ہے۔ ہوا میں ٹھنڈک، دن بھر ہلکی دھوپ ،صبح وشام سردی اور چاروں طرف سلگتے ہوئے چنار کے درخت ماحول میں ایک حسین امتزاج پیدا کرتے ہیں۔ اس موسم میں مغل باغات سیاحوں کی پہلی پسند ہوا کرتے ہیں کیونکہ یہ باغات چناروں کے درختوں سے بھرے پڑے ہیں۔Autumn Season In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 4, 2022, 5:06 PM IST

Updated : Nov 4, 2022, 6:45 PM IST

سرینگر:گرے ہوئے چنار کے ان سرخ پتوں پر مستی کر رہے مہاراشٹرا کے یہ سیاح خزاں کے موسم کو دیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے چند دنوں سےکشمیر میں ہیں۔ سرپرست بون مڈکے نہ صرف پوری فیلمی بلکہ اپنے دوستوں کو بھی خاص طور کشمیر کا خزاں دکھانے کے لیے لے آیا ہے۔Red Carpet Look in Mughal Gardens

کشمیر میں موسم خزاں کے نرالے رنگ
یوں تو وادی کی ترو تازہ فضا کشمیر کو حقیقی معنوں میں جنت بے نظیر ثابت کرتی ہے لیکن کشمیر میں موجود ان چناروں کا منظر اکتوبر اور نومبر کے موسم خزاں میں ایک جداگا ہی رنگ بکھیر دیتا ہے۔ گرمیوں میں سرسبز لبادے اوڑھے چنار اب گہرے سرخ، پیلے اور امبر رنگوں میں ملبوس ہو جایا کرتے ہیں۔Kashmir Majestic look کشمیر میں خزاں کا موسم کافی خوشگوار ہوتا ہے۔ہوا میں ٹھنڈک، دن بھر ہلکی دھوپ ،صبح وشام سردی اور چاروں طرف سلگتے ہوئے چنار کے درخت ماحول میں ایک حسین امتزاج پیدا کرتے ہیں۔ اس موسم میں مغل باغات سیاحوں کی پہلی پسند ہوا کرتے ہیں کیونکہ یہ باغات چناروں کے درختوں سے بھرے پڑے ہیں۔۔Autumn Season In Kashmir کشمیر اپنی بے پناہ قدرتی خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے ۔وہیں یہ بدلتے موسموں کی وجہ سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں کے موسم بھی بڑے نیرالے ہوتے ہیں۔موسم سرما ہو یا گرما، بہار ہو یا خزاں۔ گرے ہوئے ان چنار کے پتوں پر چلنا بھی ایک الگ ہی تجربہ ہے۔ ان خوشک پتوں پر چلنے سے جو آواز پیدا ہوتی وہ واقعی روح کو سکون بخشتی ہے۔ ممبئی کی بوشہ پٹیل اپنے آپ کو کافی خوش قسمت سمجھتی ہے کہ ایسے موسم میں انہیں کشمیر کو دیکھنے کا موقع ملا۔Tourist Flow in Kashmir

مزید پڑھیں:چنار کشمیری ثقافت کا ایک انمول حصہ


چنار کا درخت کشمیر کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔یہاں کی خوبصورتی میں یوں تو ہر قسم کے چھوٹے بڑے پیڑ اپنا کا ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں لیکن چنار اپنی قدوقامت اور حسن کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ ایسے میں نہ صرف ملکی بلکہ بیرون ممالک کے سیاح بھی ان فرحت بخش نظاروں کا مزا لیتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔Chinar Trees In Kashmir

پہلی مرتبہ کشمیر کے سیر پر آئے الیکس کہتے ہیں کہ جرمنی میں بھی پت جٹ کا موسم دیکھنے کو ملتا لیکن کشمیر میں یہ موسم دیکھنے کا مزا ہی کچھ الگ ہے۔ Foreign Tourists on Kashmir Autumn Season

چنار اگچہ غیر ثمر دار درخت ہے مگر اس کی لکڑی جوہر دار ہوتی ہے۔شدد گرمی میں اس کا سایہ وجود کو فرحت بخشتا ہے جبکہ تیز بارش میں یہ اپنے سایہ تلے بھیگنے نہیں دیتا ہے۔

Last Updated : Nov 4, 2022, 6:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details