محکمہ اسکول کے ناظم مال نے جموں و کشمیر میں تمام سرکاری اسکولوں کے عہدیداروں کے لیے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سرکار اسکول کھولنے کی خواہاں ہے اس لیے اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ماسک، دستانے، ہینڈ سینیٹازر اور صابن رکھنے کا بندو بست کیا جائے۔
سرکار ’’سمگرا‘‘ اسکیم سے اس سامان کے لیے درکار فنڈز واگزار کرے گی۔