سرینگر: جموں و کشمیر کو سرینگر کے سنہ وار علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا ملٹی پلیکس بنے جارہا ہے، جہاں کشمیر کے لوگ فلمیں دیکھ سکیں گے۔ آئینوکس(آئی این او ایکس) کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا یہ ملٹی پلیکس پوری طرح سے مکمل ہونے کے بعد رواں برس ستمبر ماہ میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔First Multiplex in Kashmir
First Multiplex in Kashmir: کشمیر میں پہلا ملٹی پلیکس ستمبر تک کھُل جائے گا - cinema halls in kashmir
وادی میں سنہ 1990 میں نامساعد حالات کی وجہ سے کئی سنیما ہالز کو یا تو بند کر دیا گیا تھا یا جلا دیا گیا تھا۔ ان سنیما ہالز کو بعد میں نیم فوجی دستوں اور آرمی کیمپوں میں تبدیل کر دیا گیا۔Cinema Halls Closed In Srinagar
اس حوالے سے ماہر تعلیم وجے دھر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سنیما ہالز کو بحال کرنے کا خیال نوجوانوں کو اسی طرح کی تفریح فراہم کرنا ہے جیسی ملک کی دیگر ریاستوں میں نوجوانوں کو مل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'یہ ملٹی پلیکس سب کے لیے ہے تاکہ ہر کوئی تفریح سے لطف اندوز ہو۔ یہاں کے نوجوان کھیلوں اور کھانے کے علاوہ، کوئی ایسی جگہ نہیں جاتے ہے جہاں وہ تفریح کر سکتے ہیں۔'
- مزید پڑھیں: بہت جلد سرینگر میں کھلے گا ملٹی پلیکس
انہوں نے مزید کہا کہ 'جلد ہی لوگ اسکرین پر 3 ڈی فلمیں بھی دیکھ سکیں گے۔ ملٹی پلیکس میں تین اسکرینز ہوں گی لیکن ابتدائی دور میں دو اسکرین ہی چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سنیما ہالز بحال ہونے سے لوگوں میں تناؤ ختم ہوگا۔
واضح رہے کہ وادی میں سنہ 1990 میں نامساعد حالات کی وجہ سے کئی سنیما ہال بند کر دئے گئے یا جلا دیئے گئے تھے۔ کافی سنیما گھر تو اب نیم فوجی دستوں اور آرمی کیمپوں میں تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ ریگل، پلیڈیم، خیام، فردوس، شاہ سنیما، ناز، نیلم فلم، اور براڈوے-وادی کے کچھ ایسے سنیما ہالز تھے جہاں دیر رات تک وادی کے لوگ فلم دیکھنے جایا کرتے تھے۔