اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir G 20 Summit: پولیس اہلکاروں کو خفیہ پولیسنگ کی خاص تربیت

کشمیر میں جی 20 اجلاس کے کامیاب انعقاد کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس اہلکاروں کو خفیہ پولیسنگ کی تربیت فراہم کی جا ہری ہے۔

پولیس اہلکاروں کو خفیہ پولیسنگ کی خاص تربیت
پولیس اہلکاروں کو خفیہ پولیسنگ کی خاص تربیت

By

Published : Apr 24, 2023, 3:39 PM IST

Updated : Apr 24, 2023, 6:13 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :سرینگر میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس کے لیے سٹھ (60) سے زائد پولیس اہلکاروں کو ’’خفیہ پولیسنگ اقدام‘‘ (Undercover Policing) کے تحت خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پوشیدہ پولیسنگ کی خصوصی تربیت کے لیے پولیس اہلکاروں کو اس وقت صوبہ جموں کے ادھمپور ضلع میں واقع شیرِ کشمیر پولیس اکیڈمی میں تربیت دی جا رہی ہے۔

انڈر کور پولیسنگ کے اس خصوصی تربیتی کورس کے دوران پولیس اہلکاروں کو خفیہ پولیسنگ میں استعمال ہونے والی حکمت عملی، طریقہ کار کو سمجھنے کی تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں دو ہفتے کا تربیتی کورس مکمل کرنے کے بعد مختلف حساس مقامات پر تعینات بھی کیا جائے گا۔ تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی خفیہ ٹریننگ کے علاوہ فورسز کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔ جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرونز اور دیگر آلات کے ذریعے مختلف مقامات کی نگرانی بھی رکھی جائے گی۔ دوسری جانب، پولیس عوامی مقامات کی نگرانی کے لیے شناختی سافٹ ویئر اور ڈیٹا تجزیہ کے آلات کو بھی استعمال میں لا رہی ہے۔

یاد رہے کہ تیسرا جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس 22 سے 24 مئی کے درمیان سرینگر میں منعقد ہوگا اور وادی میں اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر - جو ڈل جھیل پر واقع ہے- جی 20 اجلاس کی میزبانی کا بنیادی مقام ہوگا۔ تین روزہ اس سمٹ کے دوران سرینگر میں بات چیت ہوگی اور غیر ملکی مندوبین کو بارہمولہ، داچھی گام نیشنل پارک اور گلمرگ سکی ریزورٹ کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Review Meeting on Kashmir Security: امت شاہ دہلی میں جموں و کشمیر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سرینگر میں ہونے والے G-20 اجلاس کی سیکورٹی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا، یہ جائزہ میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں سبھی اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ ایونٹ کی کامیابی کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔ اس اجلاس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ G20 ایک عالمی فورم ہےم جس میں سعودی عرب، جرمنی، کینیڈا، بھارت، چین، انڈونیشیا اور امریکہ بطور رکن شامل ہیں۔

Last Updated : Apr 24, 2023, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details