سرینگر (جموں و کشمیر):سرینگر کا شبانہ درجہ حرارت رواں موسم میں پہلی مرتبہ نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا، پارہ منفی 0.8 ڈگری سیلسیس پر جا پہنچا۔ وہیں جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام، پہلگام، وادی کشمیر کا سب سے سرد مقام رہا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ Night Temperature in Kashmir
وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں بھی رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا اور شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں درجہ حرارت منفی 2.9 ڈگری سیلسیس اور قاضی گنڈ میں منفی 1.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو اس سے قبل کی رات کے مقابلے میں 0.3 ڈگری کم ہے۔