جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ’’کشمیر فائٹ ورڈپریس ڈاٹ کام‘‘ معاملے میں گرفتاریوں اور تحقیقات کے متعلق متعدد خدشات اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد، ریکارڈ، ڈاٹا، حقائق اور دستاویزات کی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ گرفتار کئے گئے فرد یا افراد نے متعدد اشخاص سے لیں دین کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’’بعض لین دین پیشہ (کیرئیر) کے سلسلے میں یا دیگر لازمی امور کے لیے انجام دیے گئے ہیں، لیکن دھوکہ دہی اور فراڈ لین دین کو حقیقی لین دین سے الگ کرنے کے لئے عوام سے تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: لوگوں کو دھمکی دینے والے ایک گروپ کے 5 افراد گرفتار
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ گرفتار کئے گئے افراد کے ساتھ لین دین کر چکے ہیں وہ پولیس کے ساتھ رضاکارانہ طور پر رابطہ کرکے لین دین کے متعلق جانکاری دے سکتے ہیں جس سے تحقیقاتی ایجنسی کو آسانی ہوگی اور لین دین کرنے والے افراد کو بھی پریشانیوں کا سامنا نہیں ہوگا۔