کشمیر فائٹ بلاگ معاملے میں گرفتاری کے دو روز بعد سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سیکرٹری صوفی محمد اکبر کو پیر کے روز فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
صوفی کو معطل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایم سی کے کمشنر اطہر عامر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "صوفی کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہوتے ہی اُن کو فوری طور معطل کیا گیا۔"
گذشتہ ہفتے صوفی محمد اکبر کو اُن کے دو بچوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر کشمیر فائٹ بلاگ کے ذریعے سماجی کارکنان، سیاسی لیڈران، سرکاری ملازمین اور صحافیوں کو مبینہ طور پر ڈرانے کے الزامات عائد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لوگوں کو دھمکی دینے والے ایک گروپ کے 5 افراد گرفتار