سرینگر:سرینگر کی ٹاڈا عدالت نے جمعہ کے روز "کشمیر فائٹ بلاگ" کیس کے سلسلے میں ملوث دو افراد کو ضمانت دی ہے۔اسپیشل ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ٹاڈا/پوٹا سرینگر منجیت سنگھ منہاس استغاثہ اور دفاعی وکیل کو سن کر کیس کے ملزمین تابش اکبر رحمانی اور پیرزادہ رقیب مخدومی کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عبوری ضمانت منظور کی ہے۔kashmir fight blog case court grants bail to two accused
منجیت سنگھ منہاس نے کہا کہ دونوں فریقین کو سنا گیا اور چالان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت شروع ہو چکی ہے اور ٹھوس گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات عدالت میں داخل کر لیے گئے ہیں۔