سرینگر کے شہر خاص کے نوا کدل علاقے میں منگل کو ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک کئے گئے جن میں علیحدگی پسند رہنما مھمد اشرف سحرائی کے فردند جنید سحرائی بھی شامل ہیں۔
اس چھڑپ میں کئی رہائشی مکانات دھماکوں سے تباہ ہو گئے جس میں لاکھوں روپے مالیت کی گھر یلو املاک خاکستر ہوگئیں۔
سرینگر تصادم: عید سے قبل کئی کنبے بے گھر جہاں کووڈ 19 کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے وہیں یہ لوگ اس وبا کے دوران تصادم سے بے گھر ہو گئے ہیں۔
بدھ کو رمضان المبارک کی مقدس شب قدر ہے اور پھر عیدا لفطر، ایسے میں لوگ اپنے گھروں میں سادگی کے ساتھ ہی صحیح عید کا تہوار تو منائیں گے، لیکن جن کنبوں کے یہ مکانات تباہ ہوئے وہ کنبے جائیں تو جائیں کہاں؟ اورکریں تو کریں کیا؟ یہ لوگ اپنے آشیانوں سے محروم ہو گئے ہیں۔
جائے مقام کے ارد گرد اونچی عمارتیں اور ان میں لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔