اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: موسم خشک مگر ابر آلود، 21 اور22 اپریل کو بارشوں کی پیش گوئی

بارشوں کی وجہ سے وادی کی سڑکیں ابھی بھی پانی اور کیچڑ سے بھری ہوئی ہیں۔ جس سے لوگوں خاص کر پیدل سفر کرنے والوں کا چلنا پھرنا مشکل بن گیا ہے۔

covid
covid

By

Published : Apr 20, 2021, 1:17 PM IST

وادی کشمیر میں ایک ہفتے کے برف و باراں کے بعد موسم ابھی سنبھل ہی رہا تھا کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کردی۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا 'وادی میں 21 اور 22 جنوری کو موسلا دھار بارشیں ہوں گی جبکہ 23 اپریل کو موسم میں قدرے بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 24 سے 26 اپریل سے موسم خشک رہے گا'۔

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز موسم خشک مگر ابر آلود رہا جبکہ آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کوششیں کیں۔وادی میں موسمی صورتحال دگرگوں رہنے سے جہاں کسان طبقہ پریشان دکھائی دے رہا ہے وہیں لوگ بھی ابھی قدرے گرم لباس ہی زیب تن کیے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں کام نہیں کر پارہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا 'آج جموں و کشمیر اور لداخ میں عام طور پر ابر آلود رہے گا اور شام کے وقت جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر بارش ہونے کے امکانات ہیں'۔

بارشوں کی وجہ سے وادی کی سڑکیں ابھی بھی پانی اور کیچڑ سے بھری ہوئی ہیں۔ جس سے لوگوں خاص کر پیدل سفر کرنے والوں کا چلنا پھرنا مشکل بن گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
جے کے بوس : ونٹر زون میں گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details