بتادیں کہ تاریخی جامع مسجد میں گزشتہ جمعہ کو 19 ہفتوں کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور حسن اتفاق ہے کہ جامع میں سال 2016 میں معروف عسکریت پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر بھی 19 ہفتوں کے بعد ہی نماز جمعہ اداکی گئی تھی۔
کشمیر: ڈرون کے سائے میں نماز جمعہ ادا، نمازیوں میں خوف - قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد
پائین شہر کے نوہٹہ علاقہ میں واقع کشمیر کے سب سے بڑے معبد اور قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد میں ڈرون کے سائے میں اور بھاری سکیورٹی حصار کے بیچ نماز جمعہ ادا کی گئی جس کے باعث نمازیوں میں تشویش کی لہر بھی اور خوف کا ماحول بھی پایا گیا تاہم گزشتہ جمعہ کے نسبت اس جمعہ کو لوگوں کی بھاری تعداد نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔
فائل فوٹو
نمازیوں کے ایک گروپ نے بتایا کہ تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ڈورن کے سایے میں ادا کرکے ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ ہم کسی فوجی چھاؤنی میں نماز ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ دفعہ 370 کے بعد سے جاری غیر یقنی صورتحال کے دوران تقریباً 19 ہفتہ تک اس جامع مسجد منبر و محراب خاموش رہے۔