محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت سرینگر میں رات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ گلمرگ میں منفی 10.4 اور پہلگام میں منفی 10.2 درج کیا گیا۔
درجہ حرارت میں کمی کے نتیجے میں آبی ذخائر یا نل وغیرہ منجمد ہوئے تھے۔ شدید سردی کے باعث مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے موسم سرما کے دوران انہوں نے شدید سردی اور برف دیکھی ہے۔ اس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کشمیر شدید سردی کی گرفت میں - ڈائریکٹر سونم لوٹس
وادی کشمیر مسلسل شدید سردی کی گرفت میں ہے کیونکہ بہت سے مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم ہے۔
فائل فوٹو
ادھر محکمہ موسمیات نے 28 اور 29 جنوری کو برفباری ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے وادی میں 28 اور 29 جنوری کو موسم میں تبدیلی رونما ہوگی اور بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
رواں ماہ موسم میں تبدیلی اور برفباری کے باعث وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطے میں کافی خلل پڑا۔ بتا دیں کہ وادی میں سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان 31 جنوری کو اختتام پزیر ہوگا۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:23 AM IST