اردو

urdu

ETV Bharat / state

Summer Vacation In colleges: کشمیر کے کالجز میں گرمائی تعطیلات کا اعلان - تازہ خبرہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل

ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے کشمیر صوبہ اور جموں صوبہ کے سرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 9 جولائی سے17 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ Summer Vacation In colleges

kashmir-colleges-to-observe-summer-vacations-from-july-09
کشمیر کے کالجوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

By

Published : Jul 8, 2022, 9:17 PM IST

سرینگر:وادی کشمیر میں شدید گرمی کے پیش نظر سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں 9 جولائی سے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے جمعہ کو کشمیر اور جموں صوبے کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں کو 9 سے 17 جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کی جوکہ سرمائی زون میں آتے ہیں۔ Summer Vacation In colleges

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ڈگری کالجز میں 9 جولائی تا 17 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ واضح رہے کشمیر اور جموں صوبےمیں سرمائی زون کے تحت آنے والے تمام اسکول 4 جولائی سے گرمائی تعطیلات کی وجہ سے پہلے ہی بند ہیں ۔اسکول 10 روزہ گرما کی چھٹی کے بعد 15 جولائی کو دوبارہ سے کھلیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details