اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmiri Artist Diba Mushtaque: پینٹینگز کے ذریعے کشمیر کے تئیں محبت کا اظہار - کشمیر کی خاتون آرٹسٹ

کشمیر کی آرٹسٹ دیبا مشتاق اس وقت دہلی میں مقیم ہیں۔ شہر سرینگر کے نرسنگ گڑھ علاقے سے تعلق رکھنے والی دیبا مشتاق نے اپنی ابتدائی تعلیم سرینگر سے حاصل کی ہے۔ بچپن سے ہی فن لطیفہ میں دلچپسی رکھنے والی دیبا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فائن آرٹس میں ڈگری حاصل کی ہے۔Kashmiri Artist Diba Mushtaq

kashmir-born-artist-diba-mushtaq-holds-solo-exhibition-loul-in-srinagar
پینٹینگز کے ذریعے کشمیر کے تئیں محبت کا اظہار

By

Published : Jul 2, 2022, 5:55 PM IST

جموں و کشمیر:سرینگر کے پرانے شہر کی تنگ گلیاں، دریائے جہلم پر بنے ہوئے مکان، لکڑی کے پُل، سر سبز پہاڑ، درگاہ حضرت بل اور خانقاہ معلیٰکی کینواس پر اتاری گئی تصویریں فن مصوری کا شاہکار ہیں۔ یہ تصویریں نہ صرف آرٹسٹ کی فنی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ اس کے اپنے مادر وطن سے بے پناہ محبت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

پینٹینگز کے ذریعے کشمیر کے تئیں محبت کا اظہار
کشمیر سے تعلق رکھنے والی دیبا مشتاق اپنی بنائی ہوئی تصوروں کے ذریعے کشمیر کے تئیں اپنے محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ اس خاتون آرٹسٹ نے سرینگر میں 'لول' (محبت) نام سے ایک سولو نمائش کا انعقاد کیا۔ 'لول' دراصل کشمیری لفظ ہے جس کا معنی محبت ہے۔دیبا مشتاق نے اپنی پینٹنگز میں کشمیر کی منفرد خوبصورتی کو الگ الگ زاویے سے پیش کیا۔Kashmiri Artist Diba Mushtaqدراصل دیبا مشتاق اس وقت دہلی میں رہ رہی ہیں۔ شہر سرینگر کے نرسنگ گڑھ علاقے سے تعلق رکھنے والی دیبا مشتاق نے اپنی ابتدائی تعلیم سرینگر سے حاصل کی ہے۔ بچپن سے ہی فن لطیفہ میں دلچپسی رکھنے والی دیبا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فائن آرٹس میں ڈگری حاصل کی ہے۔ اگرچہ انہوں نے اب تک ملکی اور بیرون ملک کئی نجی کپمنیوں میں کام بھی کیا ہے، تاہم پینٹنگ کے جنون نے انہیں کبھی بھی برش چھوڑنے نہیں دیا۔باریک بینی اور الگ الگ رنگوں خاص کر سیاہ اور سفید کے امتزاج سے بنائی گئی ان کی تصوروں سے شائقین فن بے حد متاثر ہوتے ہیں۔ اگرچہ اس خاتون آرٹسٹ نے کشمیر سے باہر بھی اب تک کئی ایگزیبشنز میں اپنی فنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے لیکن کشمیر میں یہ ان کی پہلی سولو نمائش ہے۔Solo Exhibition Of Diba Mushtaqان کی پینٹینگز میں زیادہ تر سفید اور سیاہ رنگ کا سنگم دینے کو مل رہا ہے۔ دیبا کہتی ہے کہ کشمیر میں اب بہت کم بلیک اینڈ وائٹ پینٹنگ میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس لیے میں نے سیاہ و سفید رنگ میں کشمیر دکھانے کی کوشش کی ہے۔Black & White Photos Of Srinagarدیبا واٹر اور ایکریلک دنوں رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے پینٹنگ بناتی ہے۔ نمائش 'لول' (محبت) کے عنوان پر بات کرتے ہوئے یہ خاتون آرٹس کہتی ہے کہ یہ لفظ ان کے لیے کافی معنی رکھتا ہے، کیونکہ یہی 'لول' انہیں کشمیر کھینچ لاتا ہے اور اسی لفظ سے میرے ساتھ مرحوم والد کی کئی یادیں جڑیں ہیں۔Loul Exhibition in Srinagar

یہ بھی پڑھیں:



دیبا مشتاق کی رائے میں آرٹسٹ بڑا خوش قسمت ہوتا ہے کیونکہ برش اور رنگ اس سے ہر ایک زوائے سے بہتر طور جزبات و احساسات کو ابھارنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details