بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے ڈل جھیل میں شکارا رائیڈ کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران دہلی سے پہنچے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین کے ساتھ دیگر بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں اور کارکنان نے شکارا رائیڈ کا لطف لیا۔