سرینگر:کشمیر کا قالین باف انوکھے طور اپنے ہنر کے ذریعے وطن سے بے پناہ محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول ڈار نے اپنے ہاتھوں سے قالین پر ترنگا بُنا ہے ۔قالین باف نے زعفرانی، سفید اور سبز رنگ کے امتزاج سے قومی جھنڈے کو باریک سے تیار کیا ہے۔ Kashmiri Artisan Weaves National Flag Design on Carpet
محمد مقبول نے قالین پر قومی پرچم بنانے کا کام مئی کے آخری ہفتے میں شروع کیا تھا جو کہ آج یعنی تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد مکمل ہوا۔ قالین باف کی خواہش تھی کہ ان کا یہ پرچم 15 اگست کے دن لال قلعہ پر لہرایا جائے۔ وہیں یہ اپنی اس منفرد پہل سے نہ صرف بھائی چارے اور محبت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں بلکہ یہ کشمیر کی اس قدیم صنعت کو ملکی اور بیرونی سطح پر فروغ دینے کی بھی تمنا رکھنے ہیں ۔
کشمیر کی قدیم دستکاری میں قالین بافی ایک اہم صنعت کے طور مانی جاتی ہے اور یہ صنعت کشمیر کی اقتصادیات میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی تھی ۔ایک زمانے میں اس صنعت سے بالواسطہ یا بلاواسطہ طور لاکھوں لوگ وابستہ تھے لیکن اب یہ زوال پذیر ہوچکی ہے۔ آج کی تاریخ میں قالین بافی چند ہی گھرانوں اور محمد مقبول جیسے چند افراد تک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ کووڈ 19 وبا کے دوران آرڈر نہ ہونے کی وجہ سے محمد مقبول بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ایسے میں محمد مقبول قالین پر ترنگا بن کر ملک کی توجہ قالین صنعت کی طرف مبذول کرانی کو کوشش کی ہےRevival & Promotion of Kashmiri Carpet
National Flag Design on Kashmiri Carpet: قالین پر قومی پرچم بنانے والے پہلے قالین باف محمد مقبول - اہم خبر کشمیری قالین
بانڈی پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول بٹ قالین پر قومی پرچم بنانے والے پہلے قالین باف بن گئے ہیں۔ اس منفرد پہل سے محمد مقبول نہ صرف بھائی چارے اور محبت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں بلکہ کشمیر کی اس قدیم صنعت کو ملکی اور بیرون ملک سطح پر فروغ دینے کی بھی تمنا رکھتے ہیں۔Kashmiri Artisan Weaves National Flag on Carpet
قالین پر قوم پرچم بنانے والا محمد مقبول پہلا قالین باف بن گیا
مزید پڑھیں:
دوسری جانب انسٹی ٹیوٹ آف کارپیٹ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر زبیر احمد نے مقبول کے کام کی سائش کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ قالین باف ان کے پاس آیا تھا اور خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ قالین پر 'قومی پرچم' بُنا چاہتے ہیں۔ آئی آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر نے مزید کہا آنے والے دنوں میں محمد مقبول ڈار قالیں کی ایک مینو فیکچرنگ کمپنی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے جا رہے جس کے بعد انہیں نہ صرف باقاعدگی سے کام حاصل ہو پائے گا بلکہ ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
Last Updated : Jul 12, 2022, 7:57 PM IST