اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hurriyat Pays Tributes to Abbas Ansari: عباس انصاری کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش، حریت کانفرنس - حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مرحوم مولانا عباس

علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مرحوم مولانا عباس انصاری کی پہلی برسی کے موقع پر سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ا
ا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 8:08 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) :کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں وکشمیر کے سرکردہ عالم دین، بزرگ سیاسی رہنما اور علیحدگی پسند تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین مولانا محمد عباس انصاری کی پہلی برسی کے موقع پر مرحوم کی گرانقدر سیاسی، مذہبی، سماجی، ادبی اور علمی خدمات اور قربانیوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم انصاری نے حریت کانفرنس کو ایک وسیع اور مضبوط ترین پلیٹ فارم بنانے کے ضمن میں اپنی مثبت کوششیں اور اشتراک بروئے کار لایا اور حریت کانفرنس کو سیاسی اور سفارتی سطح پر متعارف کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور اس ضمن میں انہوں نے حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کے ہمراہ پہلی بار سال 1994 میں او آئی سی کی جانب سے کاسا بلانکا (مراکش) میں یہاں کی عوام کی جذبات اور ترجمانی کا فریضہ انجام دیا۔

مزید پڑھیں:Maulana Abbas Ansari Death Anniversary میرواعظ نے مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کو پہلی برسی پر یاد کیا

اس دوران حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مولانا محمد عباس انصاری کی کشمیری عوام اور انکے جذبات اور احساسات کے تئیں مرحوم کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو بھر پور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’مولانا انصاری زندگی بھر مسئلہ کشمیر کو پر امن ذرائع سے حل کرانے کیلئے وکالت کرتے رہے اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے مذاکرات کے ضمن میں اس وقت کے بھارت کے وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی اور پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور بعد میں ہندوستان کے وزیر اعظم شری منموہن سنگھ کے دور حکومت میں بات چیت اور مذاکراتی عمل میں اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرانے کیلئے پیش پیش رہے اور حریت کانفرنس کو ہر سطح پر مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details