اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: بینکنگ ایسوسی ایٹس امتحانات کے نتائج میں تاخیر - JK bank

جموں و کشمیر بنک نے نصف برس بیت جانے کے باوجود پروبشنری افسران اور بنکنگ ایسوسی ایٹس اسامیوں کے نتائج ظاہر نہیں کیے، جس کی وجہ سے امیدوار کافی پریشان ہیں۔

کشمیر: بینکنگ ایسوسی ایٹس امتحانات کے نتائج میں تاخیر

By

Published : Nov 19, 2019, 10:39 PM IST

جموں کشمیر بنک کی طرف سے پروبشنری افسروں اور بنکنگ ایسوسی ایٹس کی اسامیوں کے لئے گئے امتحانات کے نتائج نصف برس بیت جانے کے باوجود بھی ظاہر نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں امیدوار شش وپنج میں ہیں۔

کشمیر: بینکنگ ایسوسی ایٹس امتحانات کے نتائج میں تاخیر

امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ایک گروپ نے بتایا کہ نصف برس بیت جانے کے باوجود بھی نتائج نامعلوم وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا: 'جموں کشمیر بنک نے قریب ایک برس قبل بنکنگ ایسوسی ایٹس اور پروبشنری افسروں کی اسامیاں پُر کرنے کے لئے درخواستیں طلب کیں، ایک لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے فارم بھی جمع کیے اور امسال کے ماہ اپریل میں امتحانات میں حصہ بھی لیا لیکن نصف برس گزر گیا اب تک نتائج ظاہر نہیں کئے جارہے ہیں'۔
ایک امیدوار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ بنک حکام نے نتائج بہت جلد ظاہر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا: 'ماہ اپریل میں جب ہم نے امتحانات دیئے تو متعلقہ حکام نے وعدہ کیا کہ زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں نتائج ظاہر کرکے اسامیوں کو پُر کیا جائے گا لیکن ہم انتظار کرتے کرتے تھک گئے، نتائج ظاہر نہیں ہورہے ہیں'۔
ایک امیدوار نے کہا کہ نتائج کے انتظار میں بیٹھنے سے ہمارے دوسرے کام متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا: 'جب بنک حکام نے وعدہ کیا کہ نتائج جلد سامنے لائیں گے تو ہم بھی اطمینان سے انتظار میں بیٹھ گئے، کسی دوسرے کام کو ہاتھ نہیں لگایا، بیرون ریاست مجھے کام ملا تھا لیکن میں نے پہلو تہی کی، انتظار میں قریب نصف برس بیت گیا لیکن نتائج سامنے آنے کے بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں'۔
امیدواروں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ نتائج کو سامنے لائیں تاکہ منتخب امیدواروں کا بھی مزید وقت ضائع نہ ہوجائے اور باقی امیدوار بھی روزگار کے لئے دوسرے ذرائع تلاش کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details