وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران ٹھٹھرتی سردی سے نجات پانے کے لیے الاؤ کا استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اس دوران آتشزدگی کے واقعات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں۔ حالانکہ رواں برس سرما میں الاؤ سے آتشزدگی کے واقعات میں کمی درج کی گئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق وادی کشمیر میں رواں موسم سرما میں آتشزدگی کی واردات گذشتہ برس کے مقابلے کم رہی، تاہم چلہ کلان میں اب تک 138 وارداتین پیش آچکی ہیں۔ ان وارداتوں کے نتیجے میں کروڑوں کے املاک کا نقصان بھی ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:امام صاحب: آتشزدگی میں اسکول جل کر خاکستر