ایک اہم پیش رفت کے تحت سرکار نے ’’کارخانہ دار اسکیم‘‘ کو لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت جموں وکشمیر میں دستکاری شعبے کو ایک نئی جہت ملے گی۔
’کارخانہ دار اسکیم‘ سے تمام کاریگروں اور بینکرس کو فائدہ ہوگا جوکہ دستکاری صنعت سے وابستہ ہیں۔
اس ضمن میں ڈائریکڑ ہینڈی کرافٹس کشمیر محمود احمد شاہ نےکہا کہ ’’یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جس سے دستکاری صنعت کو وسعت ملے گی۔ اس اسکیم کے تحت ٹرینیز کو 2 ہزار روپے فی ماہ بطور مشاہرہ ادا کی جائے گی جبکہ ہر ٹرینیز کو مواد خریدنے کے لیے 25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔‘‘
ڈائریکڑ محمود احمد شاہ نے کہا کہ اس اسکیم سے نہ صرف ان دستکاروں کو فروغ حاصل ہوگا جن کی مارکیٹ میں مانگ ہےبلکہ ان بہت سے ہنر کو بھی ایک جہت ملے گی جنہیں اب بھلا دیا گیا ہے۔