اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیوٹی کے دوران کرنٹ لگنے سے فوت ہوئے لائن مین کے اہل خانہ کا احتجاج - وسطی کشمیر

کنگن، گاندربل سے آئے وفد نے پریس کالونی، سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوئے پی ڈی ڈی لائن مین کے اہل خانہ کو ایس آر او 43 کے تحت سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔

دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوئے شخص کے اہل خانہ کا احتجاج
دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوئے شخص کے اہل خانہ کا احتجاج

By

Published : Oct 29, 2021, 5:11 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن، گنڈ سے تعلق رکھنے والے افراد نے سرینگر کی پریس کالونی میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔

دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوئے شخص کے اہل خانہ کا احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ بشارت احمد وانی نام کا ایک شخص دوران ڈیوٹی سنہ 2018 میں کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آر او 43 کے مطابق انتظامیہ فوت ہوئے اہل خانہ کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی پابند ہے۔ تاہم ان کے مطابق کئی برس گزرنے کے باوجود انہیں سرکاری ملازمت فراہم نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:NIA Raids: وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری

انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کے افسران انہیں ایک دفتر سے دوسرے دفتر ریفر کر کے ان کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details