سرینگر:ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس پنکج متھل نے جمعہ کے روز جسٹس راجیش سیکھری کو عدالت کے نئے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں جسٹس علی محمد ماگرے، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس سندھو شرما، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اقبال وانی، جسٹس محمد اکرم چودھری اور جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی نے شرکت کی جب کہ جسٹس تاشی ربستان، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس ونود چٹرجی کول، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس موہن لال، جسٹس راہول بھارتی اور جسٹس وسیم صادق نرگل نے جموں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔
جسٹس راجیش سیکھری کے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی کے ساتھ ہائیکورٹ جموں و کشمیر کے ججوں کی تعداد 17 کی منظور شدہ تعداد کے مقابلے میں چیف جسٹس سمیت 16 ججوں تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر ہند دروپدی مُرمو نے بدھ کے روز راجیش سیکھری کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔
مرکزی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "بھارت کے آئین کے دفعہ 224 کی کلاسز (1) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر ہند دروپدی مُرمو نے راجیش سیکھری کو دو برس کے لیے ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے۔"Rakesh Sekhri appointed additional Judge JKLHC