اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں صحافیوں اور عزاداروں کی پٹائی

سرینگر کے جہانگیر چوک میں منگل کے روز پولیس نے عزاداروں اور مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ متعدد ویڈیو اور فوٹو جرنلسٹ کی پٹائی کی۔ پولیس کی اس کارروائی کے دوران کئی فوٹو جرنلسٹ کے کیمروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سرینگر میں پولیس نے کی صحافیوں کی پیٹائی
سرینگر میں پولیس نے کی صحافیوں کی پیٹائی

By

Published : Aug 17, 2021, 1:48 PM IST

Updated : Aug 17, 2021, 4:29 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے جہانگیر چوک میں پولیس نے صحافیوں کے ساتھ مارپیٹ کی، جس میں کئی صحافیوں کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔

سرینگر میں صحافیوں کی پٹائی، محبوبہ مفتی کا میڈیا سے سوال

منگل کے روز مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ متعد ویڈیو اور فوٹو جرنلسٹ کو مبینہ طور پولیس کے غیض وغضب کا اس وقت سامنا کرنا پڑا، جب وہ سرینگر کے جہانگیر چوک میں محرم جلوس کی عکس بندی کررہے تھے۔اس دوران پولیس نے صحافیوں کے ساتھ مار پیٹ کی، جس کے باعث کئی صحافیوں کو چوٹیں بھی آئیں۔ اب اس معاملہ پر پی ڈی پی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ردعمل ظاہر کرتےہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میڈیا ابھی گھنٹوں افغانستان کے صورتحال اور انسانی المیہ پر بحث کر رہی ہے لیکن کیا وہ کشمیر میں موجود اپنے کمیونٹی کے بارے میں آواز بلند کریں گے کہ آج کن لوگوں کو اپنا کام کرنے کی وجہ سے سکیورٹی فورسز نے مارا؟

محبوبہ مفتی ٹوئیٹ

ہندوستان ٹائمز سے وابستہ فوٹو جرنلسٹ وسیم اندرابی نے کہا کہ ہم اپنے معمول کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران شیر گڑی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے بغیر کسی وجہ کے کئی صحافیوں کی پٹائی کی اور یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔پولیس کی اس کارروائی کے دوران کئی فوٹو جرنلسٹ کے کمیروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے آٹھویں محرم کے پیش نظر سرینگر اور اس کے اطراف میں علم شریف اور تعزیہ کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اس دوران کئی نوجوانوں نے جہانگیر چوک سرینگر میں جلوس نکالنے کی کوشش کی۔جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاکر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 4:29 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details