اردو

urdu

ETV Bharat / state

Journalist Sajad Gul booked under PSA: صحافی سجاد گل پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج، جموں منتقل - صحافی سجاد گل کی خبر

جموں و کشمیر پولیس نے صحافی سجاد گل کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کے بعد انہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا گیا۔ Journalist Sajad Gul booked under PSA

Journalist Sajad Gul Booked Under PSA
صحافی سجاد گل پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

By

Published : Jan 17, 2022, 7:26 AM IST

Updated : Jan 17, 2022, 6:33 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے نوجوان صحافی سجاد گُل Journalist Sajjad Gul کی گذشتہ ہفتہ ایک مقامی عدالت نے ضمانت منظور کرلی تھی تاہم انہیں ابھی تک رہا نہیں کیا گیا جبہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سجاد گل کے خلاف پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

صحافی سجاد گل پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج، جموں منتقل


سجاد گل، گزشتہ دسمبر سے کشمیروالا نیوز پورٹل کےلیے ٹرینی رپورٹر کے طور پر کام کررہے تھے، جنہیں گذشتہ ہفتہ کے روز ضلع بانڈی پورہ کی ایک عدالت نے "مجرمانہ سازش" رچنے کے الزام کے تحت درج مقدمے میں ان کی مشروط ضمانت کو منظوری دی تھی۔ kashmir journalist sajad gul booked under public safety act, shifted to Kotbalwal jail jammu


وہیں پولیس نے ان پر پبلک سیفی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا ہے۔


گل کو پولیس نے 6 جنوری کو گرفتار کیا تھا اور ان کی گرفتاری پر ملک بھر کے مختلف حلقوں سے شدید مذمت کی گئی تھی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔Gul was arrested by police on 6 January


گل کے قانونی وکیل عمیر این رونگا نے کہا کہ وہ ہائی کورٹ میں پی ایس اے کو منسوخ کرنے کے لیے عرضی دائر کریں گے۔ Journalist Sajad Gul has been booked under Public Safety Act

ذرائع کے مطابق گُل کے خلاف دفعہ 153B، 147، 148، 149، 307 تعزیرات ہند کے تحت ایک تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اگرچہ بانڈی پورہ پولیس سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم سجاد گل کے وکیل کے مطابق ان پر تازہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سجاد گل کے وکیل عمر رونگا کے مطابق ان کو متعلقہ عدالت میں ہفتہ کے روز ضمانت ملی تھی لیکن ان پر تازہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس کے سبب انہیں ضمانت ملنے کے بعد بھی ابھی پولیس نے رہا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: CPJ on Sajjad Gul: سی پی جے، نے صحافی سجاد گل کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا

خیال رہے کہ سجاد گُل گزشتہ دس دنوں سے جموں و کشمیر پولیس کی حراست میں ہے، پولیس ذرائع کے مطابق سجاد گل نے عسکریت پسند کمانڈر سلیم پرے کے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گل ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ چلاتا ہے اور ہمیشہ حکومت کے خلاف ٹویٹ کرتا ہے۔ " سجاد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار، جو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ حاجن کے رہائشی ہیں۔

دنیا بھر میں میڈیا اور صحافیوں کے مسائل کا جائزہ لینے اور اس پر احتجاج کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے سجاد گل کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام پر زور دیا ہے کہ اسکی رہائی کے اقدامات کئے جائیں۔

CPJ on kashmir journalist sajad guuls arrest

Last Updated : Jan 17, 2022, 6:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details