اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایس بی امیدوار جعلسازوں سے خبردار رہیں - JAMMU AND KASHMIR NEWS

بورڈ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے کہ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا عمل ہوتا ہے اور اس کے لئے ایک شفاف میکانزم موجود ہے۔

ایس ایس بی امیدوار جعلسازوں سے خبردار رہیں
ایس ایس بی امیدوار جعلسازوں سے خبردار رہیں

By

Published : Nov 25, 2020, 7:31 AM IST

جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے امیدواروں کو ایسے افراد کے خلاف متنبہ کیا ہے جو نوکری فراہم کرنے میں امیدواروں کو گمراہ کرتے ہیں۔

بورڈ نے معصوم نوجوانوں کے استحصال کے اس عمل کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مفاد پرست مختلف فریب کارانہ طریقوں کا استعمال کر کے ملازمت کے حصول کے جھوٹے وعدے کر کے امیدواروں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے بے ایمان عناصر کے منصوبوں کا شکار نہ ہوں۔

بورڈ نے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک بیان جاری کیا ہے کہ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا عمل ہوتا ہے اور اس کے لئے ایک شفاف میکانزم موجود ہے۔

انہوں نے امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کوئی شکایت ہے تو وہ فوری طور پر 2473448 0191 یا ssbjkgrievance@gmail.com پر ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

امیدوار واٹس ایپ کے ذریعے دھوکہ باز عناصر کے بارے میں معلومات ممبران ایس ایس بی کو 9419186538 پر محمد شفیق چک، 9419255423 پر پریتم لال، عاشق حسین 8491888748 اور ہورندر کور کے علاوہ 9419106500 پر سیکریٹری ایس ایس بی، سچن جموال 7889939638 پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details