اردو

urdu

ETV Bharat / state

’رین بسیرا‘ کی مجوزہ فیصلے کے خلاف احتجاج - Rain basera

ریاست جموں و کشمیر میں بھی غریبوں اور ضرورتمندوں (بھکاریوں) کیلئے ’’رین بسیرا‘‘ کے طرز پر رہائش گاہ تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

rain basera

By

Published : May 10, 2019, 6:13 PM IST

اس کی پہلی کڑی کے تحت بس اسٹینڈ پانتھہ چوک اور برین نشاط میں دو جگہیں مخصوص کی گئی ہیں جبکہ پانتھہ چوک میں شلٹر ہوم پوری طریقے سے تیار ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔

پانتھہ چوک بس اسٹینڈ میں ’’اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن‘‘ سے وابستہ ملازمین نے اس کی سخت مخالفت کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ’’جے کے ایس آر ٹی سی‘‘ JKSRTCیونین صدر وجاہت حسین نے بتایا کیا ’’یہ زمین اور اس پر کی گئی تعمیر ہماری ہے اور ہم اس کا ایک بھی انچ کسی کو نہیں دینگے۔‘‘

’رین بسیرا‘ کی مجوزہ فیصلے کے خلاف احتجاج

انہوں نے مزید بتایا کہ’’ہمارے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہی ہوتی رہی ہے یا تو انتظامیہ کو اس محکمے کو بند کر دینا چاہیے یہ ہمارا حق ہمیں دے دینا چاہیے۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ پانتھہ چوک بس اسٹینڈ میں بھکاریوں کے لئے گھر بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ’’یہ زمین ہماری ہے۔‘‘

انکا کہنا تھا کہ اُس وقت ریاست کی شبیہہ پر کیا اثرات پڑیں گے جب ایک جانب بھکاری بیٹھے ہونگے اور دوسری جانب فیم انڈیا (Fame India) کے تحت اعلی قسم کی الیکٹرک بسوں میں سیاح سوار ہو رہے ہونگے۔

یونین صدر نے انتظامیہ سے اس بارے میں از سر نو سوچنے کی گزارش کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details