اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest In Srinagar Against Killing: ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف سرینگر میں احتجاج - پنڈتوں کا احتجاج

جموں و کشمیر کے مخلتف علاقوں میں آج کشمیری پنڈتوں نے وادی میں ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اس پیچ لال چوک سرینگر میں جموں وکشمیر ریکنسیلیشن فرنٹ نے ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے کشمیری پنڈتوں کو وادی سے نقل مکانی نہ کرنے کی اپیل کی۔Protest In Srinagar Against Killing

jkrf-protest-in-lal-chowk-srinagar-against-killing-in-kashmir
ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف سرینگر میں احتجاج

By

Published : Jun 3, 2022, 6:21 PM IST

سرینگر:جموں وکشمیر ریکنسیلیشن فرنٹ نے جمعہ کے روز سرینگر کے تاریخی لال چوک میں کشمیر میں ہو رہی ٹارگیٹ ہلاکتوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی، وہیں جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔احتجاجیوں نے کشمیری پنڈتوں کو وادی سے نقل مکانی نہ کرنے کی اپیل کی۔JKRF Protests in Lal Chowk Srinagar Against killing in Kashmir

ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف سرینگر میں احتجاج
اس موقع پر ایک حتجاجی، جو سابق عسکریت پسند رہ چکے ہے، نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیری پنڈتوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ یہاں سے نہ جائیں۔انہوں نے کہا ’یہاں پہلی گولی ہم کھائیں گے پھر وہ لوگ مریں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ’آج ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اگر عسکریت پسندوں کو کسی کو مارنا ہے تو وہ ہمیں ماریں‘۔

مزید پڑھیں:

وہیں اور ایک احتجاجی نے کہا کہ کسی بھی مزدور کا قتل انسانیت کا قتل ہے، یہ کوئی جہاد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں جہاد لفظ کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ایک اور احتجاجی کا کہنا تھا کہ میری پنڈتوں سے اپیل ہے کہ کشمیر چھوڑ کر نہ جائیں نوے کی دہائی میں ہم سے غلطی ہوگئی لیکن آج ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details