سرینگر: جموں و کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے کے پی سی سی) ورکرز یونین کی جانب سے رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج درج کیا گیا۔ JKPCCسرینگر آفس ہفت چنار کے باہر احتجاج کرتے ہوئے جے کے پی سی سی ورکرز یونین سے وابستہ ملازمین نے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ JKPCC Employees Protest in Srinagar
JKPCC Employees Protest: جے کے پی سی سی ملازمین کا سرینگر میں احتجاج - سرینگر میں احتجاج
جے کے پی سی سی (JKPCC) ملازمین نے رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار کرنے کی مانگ کرتے ہوئے سرینگر میں احتجاج درج کیا۔ JKPCC Employees Protest Demand Release of Pending Wages
![JKPCC Employees Protest: جے کے پی سی سی ملازمین کا سرینگر میں احتجاج جے کے پی سی سی ملازمین کا سرینگر میں احتجاج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16298944-thumbnail-3x2-jkpcc-protest-aspera.jpg)
احتجاج کر رہے ملازمین نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے انہیں اجرتوں سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہ صرف فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ وہ اپنے بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کشمیر سمیت جموں میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے جے کے پی سی سی ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کو واگزار کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس حکام نظر انداز کر رہے ہیں۔ JKPCC Employees Demand Pending Wages
انہوں نے حکام سے رکی پڑی اجرتوں کو فوری طور واگزار کرنے کی مانگ کی۔