اردو

urdu

ETV Bharat / state

از سر نو رجسٹریشن معاملہ: کمشنر سیکریٹری کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم - ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر

ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشمیر نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے باہر سے خریدی ہوئی گاڑیوں کا جموں و کشمیر میں دوبارہ رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں جاری سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے کیس کی اگلی سماعت 22 اپریل مقرر کی ہے۔

آر ٹی او کے بعد کمشنر سیکریٹری کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم
آر ٹی او کے بعد کمشنر سیکریٹری کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم

By

Published : Apr 21, 2021, 3:16 PM IST

بیرون ریاستوں/ مرکزی زیر انتظام علاقوں سے خرید کر کشمیر لائی گئی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کے حوالے سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں زیر سماعت عرضی پر بدھ کے روز پانچویں سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا۔

جسٹس علی محمد ماگرے کی صدارت والی بینچ نے آج عدالت میں موجود ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے سوال کیا ’’آر ٹی او کے پاس اس طرح کے سرکلر جاری کرنے کے اختیار نہیں ہیں تو پھر کیسے احکامات جاری کیے گئے؟

بینچ کے سوال کے جواب میں آر ٹی او کا کہنا تھا کہ وہ کمشنر سیکریٹری کے حکم کی تعمیل کر رہے تھے۔ اس پر بینچ نے کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو کل عدالت میں طلب کیا ہے۔

گذشتہ سماعت کے دوران بینچ نے معاملے پر دونوں طرف کے مطالبات سننے کے بعد ایڈوکیٹ جنرل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آر ٹی او کشمیر کی جانب سے سرکلر جاری کرنے کی وجہ پر مزید وضاحت ضرورت ہے۔ آپ کے جواب سے ہم پوری طرح مطمئن نہیں ہیں۔ اس لیے آئندہ سماعت کے دوران آر ٹی او کشمیر کو عدالت میں حاضر ہونا ہوگا۔‘‘

بینچ نے معاملے کی اگلی سماعت جمرات (22 اپریل) کو مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینے کی 27 تاریخ کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر نے اپنے ایک حکمنامے میں بیرون ریاستوں سے خرید کر لائی گئی گاڑیوں کا جموں وکشمیر میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا تھا۔

ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر نے جاری کردہ حکمنامے میں تمام اضلاع کے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت دی تھی کہ بیرون ریاستوں سے خریدی گئی ان گاڑیوں کو ضبط کریں جو یہاں کی سڑکوں پر بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہوں گی۔ متعلقہ حکام نے رجسٹریشن کے لیے مناسب طریقہ کار پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details