انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو ممبر پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ 43 کروڑ روپے کے مبینہ طور پر غلط استعمال سے متعلق ہے جب فاروق عبد اللہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین تھے۔