جموں و کشمیر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب تمام تعلیمی ادارے مکمل طور بند ہیں جس سے لاکھوں طلباء تعلیم سے محروم ہوئے- اگرچہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تدریسی عمل کا اہتمام کیا لیکن تیز رفتار انٹرنیٹ (4G) پر حکومت کی طرف سے ایک برس سے جاری پابندی کی وجہ سے یہ عمل بھی کافی متاثر رہا-
رعایت کے ساتھ امتحانات نومبر میں: ناظم تعلیمات سے خصوصی گفتگو - kashmir schools
انہوں نے بتایا بورڈ نے فیلصہ کیا ہے کہ گیارویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو امتحانات میں رعایت دی جائے گی جس میں انکو ہر پرچے میں 70 فیصد سوالات کے جواب لکھنے ہوں گے لیکن نصاب میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے-
رعایت کے ساتھ امتحانات نومبر میں: ناظم تعلیم سے خصوصی گفتگو
تاہم اب انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ طلباء کو امتحانات میں رعایت دی جائے گی اور امتحانات رواں برس کے نومبر ماہ میں منعقد کئے جائیں گے- اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ناظم تعلیم ڈاکٹر فاروق پیر سے خصوصی بات کی جس دوران انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کا کووڈ وبا کے بیچ امتحانات منعقد کرنا بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا-