سرینگر:نچلی جماعتوں (پہلی سے نویں جماعت تک) کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے الجھن کے بیچ جموں و کشمیر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کو کہا کہ ’’غالباً یہ امتحانات مارچ میں منعقد ہوں گے۔‘‘ ڈائریکٹر اسکول کے مطابق اس حوالے سے حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دنوں احکامات جاری کیے جائیں گے۔ March Session for Class I to IX too
March Session for upto Class IX ?: نویں جماعت کے سالانہ امتحانات مارچ میں متوقع - سالانہ امتحانات کے حوالے سے الجھن
پہلی سے نویں جماعت کے سالانہ امتحان امسال اکتوبر نومبر کے بجائے آئندہ برس مارچ میں میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ March session for all Classes in Kashmir Division
متعلقہ محکمہ کی جانب سے حکومت کو یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ امسال پہلی سے 9 ویں جماعت تک کے سبھی جماعتوں کے امتحانات مارچ میں منعقد کیے جائیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، کشمیر کے مطابق اگلے سال تمام جماعتوں کے لیے یکساں تعلیمی کلینڈر نافذالعمل ہوگا۔ یہ بات قابل ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے دسویں سے بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات مارچ سیشن سے منعقد کرنے کے حوالہ سے پہلے ہی حکم جاری کیا ہے۔ JKBOSE on March Session
حکمنامہ کی رو سے جموں و کشمیر میں تھیوری امتحان مارچ کے پہلے ہفتہ سے جموں سمر زون کے موجودہ اکیڈمک کلینڈر کے عین مطابق منعقد کیا جائے گے سوائے جموں کے چند مشکل علاقوں کے اور خطہ کشمیر کے بعض علاقوں میں۔ تاہم مشکل علاقوں میں امتحان میں تاخیر اور اپریل کے دوسرے ہفتے سے تجویز کردہ کلینڈر کے مطابق انعقاد کیا جائے گا جب یہ علاقے مکمل طور پر قابل رسائی بن جائیں گے۔ اگر چہ ان مشکل علاقوں میں الگ الگ امتحان لیا جائے گا، لیکن امتحانات کے نتائج کا اعلان بیک وقت کیا جائے گا۔