اردو

urdu

By

Published : Jan 22, 2020, 3:23 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:58 PM IST

ETV Bharat / state

کشمیر: 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج

جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے خطہ کشمیر کے لئے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج جے کے بوس کی ویب سائٹ jkbose.ac.in پر دستیاب ہے۔

کشمیر میں 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان
کشمیر میں 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان


بتا دیں کہ 30 اکتوبر سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوا تھا اور ماہ نومبر کی 28 تاریخ کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔ ان امتحانات میں تقریباً 48 ہزار طلبا نے حصہ لیا تھا۔ اور 412 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔
وادی میں محدود انٹرنیٹ سہولیات ہونے کی وجہ سے جے کے بوس نے طلباء کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے نتائج معلوم کرنے کی سہولیات دستیاب رکھی ہے۔
طلباء کو jkbose12 ٹائپ کر نے کے بعد اپنا رول نمبر ٹائپ کرنا ہوگا جس کے بعد 5676750 پر بھیجنا ہوگا۔

انڈیا ریلزلٹ ویب سائٹ http://results.indiaresults.com/jk/jkbose/result-of-higher-secondary-part-two-annual-2019-regular-kashmir-2020/query.htm اور جے کے بوس کی ویب سائٹ http://jkbose.jk.gov.in/ پر نتائج دستیاب ہیں طلباء اپنے نتائج وہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details