مرکز زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پردیش یوتھ کانگریس کمیٹی کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ کانگریس کمیٹی سے وباستہ یوتھ کارکناں کی اس احتجاجی ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی کا آغاز کانگریس کمیٹی کے مرکزی دفتر سے ہوا اور یہ ریلی مولانا آزاد روڈ سے نکل کر پریس کالونی میں ختم ہوئی۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے نائب صدر عامر رسول کار نے موجودہ مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ سرکار کی پالیسی ملازمین کے خلاف ہے جبکہ اس حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کم کرنے کے بجائے بڑھایا ہے۔